Latest News

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے ایبٹ آباد پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میڈیا بے زبانوں کی زبان ہے۔اچھا صحافی بہادر ،غیر جانبدار ،غیر سیاسی ،سادہ الفاظ میں معاشرے کی بہتری کی کوشش کرتا ہے۔اس سفر میں صحافیوں کو دھونس دھمکیوں کے خطرات لاحق ہوتے ہیں لیکن وہ ان کو خاطر میں نہیں لاتا۔جان جوکھوں میں ڈال کر معاشرے کے ناسور ،قانون شکن کا مقابلہ آسان کام نہیں ہے۔یہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے قیام ،آزادی کی تحریک میں صحافیوں اور وکلاء کا اہم کردار تھا۔جنہوں نے یہ ملک بنایا ہے ۔قیام پاکستان کے بعد اب استحکام پاکستان کی ضرورت ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب اور اس کے صحافی اے کلاس ہیں۔جنہوں نے اپنے اکابرین کی طرح ہمیشہ ایبٹ آباد اور ہزارہ ریجن کی ترقی کے لئے صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا ہے۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ڈیجٹیل میڈیا کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ہے ۔جدید ٹولز سے دنیا بھر میں ایبٹ آباد پریس کلب کے رجسٹرڈ صحافیوں کا رابطہ ممکن ہو سکے گا۔سنگل کلک پر تمام ڈیٹا آویزاں ہوگا ویب سائٹ پر ایبٹ آباد کی اہم خبروں ،ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا آخری ہچکولے کھا رہا ہے الیکڑانک میڈیا بھی اپنی رپورٹ ڈیجیٹل پر شیئر کر رہا ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب کی ویب سائٹ پر لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے ویب سائٹ کا بٹن دبا کر لانچنگ بھی کی اور ویب سائٹ کے حوالہ سے کمشنر ہزارہ کوبریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر ہزارہ نے پریس کلب کے رجسٹرڈ صحافیوں میں پریس کلب کے کارڈ بھی تقسیم کئے۔

ایبٹ آباد: الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے تحت جدید آن لائن کورسز کے لئے دس ہزار نوجوانوں کی تربیت دینے کے لئے رجسڑیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس میں 12کورسز کروائے جائیں گے۔کورسز کا دورانیہ تین ماہ ہوگا۔طالبات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ایبٹ آباد پریس کلب میں الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد کے سرپرست عبدالرزاق عباسی ،صدر ملک تنویر اعوان ،ہمایون خان جنرل سیکرٹری ،کومل خان ریجنل انچارج نے بتایا کہ بنو قابل پروگرام نوجوانوں کے لئے نادر موقع ہے۔موجودہ حالات میں 7لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔نوجوانوں پرحکومت کی توجہ نہیں ہے۔الخدمت فانڈیشن ملک بھر میں فلاحی کاموں میں سب سے آگے ہے۔ملک کے دیگر حصوں کے بعد خیبر پختون خوا میں بنو قابل پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں دس ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن کریں گے۔جن کی تربیت کے لئے ملک کے ٹاپ ٹرینر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کورس کی لاگت دو لاکھ تک ہے جو الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت میں کرایا جائے گا اور ان کو گوگل سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس میں 18سال سے 35 سال کے تک کے میٹرک پاس امیدوار رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔کورسز کے لئے 35افراد پر مشتمل کلاس ہوگی۔واضح رہے کہ رجسڑیشن کے لئے گوگل پر بنوں قابل خیبر پختون خوا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم موجود ہے جس کے لئے آخری تاریخ پانچ جون ہے اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز جولائی میں کیاجائے گا۔
